• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کی جانب سے تفتیش کیلئے بلانے پر لڑکی امریکا فرار ہوگئی، والدہ مصطفیٰ

کراچی(ثاقب صغیر+مطلوب حسین) ڈیفنس سے اغواء کے بعد بلوچستان لیجاکر زندہ جلائے گئے مصطفی عامر کی والدہ نے کہاہےکہ ان کے بیٹے کے قتل میں ملوث لڑکی پولیس کی جانب سے تفتیش کےلیے طلب کیے جانے پرامریکا فرار ہوگئی ہے۔ پولیس کو آگاہ کردیا تھا بیٹے کے قتل میں ایک لڑکی بھی ملوث ہے، لڑکی کی وجہ سے میرے بیٹے اورارمغان میں چپقلش پیدا ہوئی، لڑکی کے میرے بیٹے سے 4 سال سے تعلقات تھے، لڑکی نشے کی عادی اور میرے بیٹے کو دھوکادے رہی تھی،لڑکی کے دھوکادینے پر مصطفی عامر کو بہت زیادہ غصہ تھا،مصطفی ارمغان سے ملنابھی نہیں چاہتاتھا،میرے بیٹے سے لڑائی ہونے پر لڑکی نے قتل کی دھمکی بھی دی تھی،ملزم ارمغان نے9 جنوری کو لڑکی کو بتایاتھا مصطفی کوقتل کردیا ہے،پولیس نے تفتیش کے لیے بلایا تو لڑکی امریکافرار ہوگئی ۔

اہم خبریں سے مزید