• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی سے ملاقات نہ کرانے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا سپرنٹنڈنٹ جیل کو خط

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)بانی سےملاقات نہ کروانے پرپاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے نام خط لکھ دیا ،جمعرات کواپوزیشن لیڈرعمر ایوب خان ، صاحبزادہ حامد رضا ،سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز ،سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس، سابق ایم این اے کرنل (ر) امیر اللہ مروت ، جنید اکبر اورخالد یوسف چودھری ایڈووکیٹ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے کے لئے اڈیالہ جیل پہنچے ،لیکن پی ٹی آئی رہنماؤں کو بانی سے ملاقات کی اجازت نہ ملی ،جس پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے سپرنٹندنٹ اڈیالہ جیل کے نام خط تحریر کر کے جیل حکام کے حوالے کردیا،درخواست میں کہاگیاہے کہ آپ اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرکے توہین عدالت کے مرتکب ہو رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید