کراچی (اسٹاف رپورٹر) مصطفیٰ کے اغوااور قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان نے مقدمات میں پیش ہونے والے مخالف وکیل کو دھمکیاں دینے کا اعتراف کرلیا ۔
پولیس نے مقدمہ کا عبوری چالان جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرادیا ہے۔
جمعرات کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پولیس کی جانب سے ملزم ارمغان نے مقدمات میں پیش ہونے والے مخالف وکیل کو دھمکیاں دینے سے متعلق مقدمہ کا عبوری چالان پیش کیا گیا ۔
پولیس نے چالان میں بتایا کہ ملزم ارمغان نے اعتراف جرم کرلیا۔ چالان میں کہا گیاہے کہ ایڈوکیٹ سیف جتوئی ارمغان کے خلاف درج مقدمات میں مدعی کی طرف سے پیش ہوتے تھے، يہ مقدمات ارمغان پر تھانہ گزری اور تھانہ درخشاں میں درج تھے
ارمغان نے اپریل 2024 کو وکیل اور اسکی فیملی کو واٹس ایپ پر گالیاں دی، ارمغان نے دھمکی بھی دی اور گھر سے اٹھانے کا بولا، ملزم کے خلاف وکیل نے تھانہ بوٹ بیسن میں مقدمہ درج کروایا، ملزم کی عدم گرفتاری پر چالان داخل دفتر کردیا گیا تھا۔
17فروری کو پولیس نے ارمغان سے تفتیش کے لیے اے ٹی سی کلفٹن سے اجازت لی ، ملزم نے جیل میں تفتیش کے دوران اعتراف جرم کرلیا۔