کراچی (اسٹاف رپورٹر) اداکارہ نادیہ حسین کی جانب سے ایف آئی اے پر مبینہ رشوت کے الزام کا معاملے پر سائبر کرائم سرکل میں انکوائری شروع کر دی گئی۔سوشل میڈیا پر ایف آئی اے کے خلاف بیان دینا نادیہ حسین کو مہنگا پڑ گیا۔حکام کے مطابق ایف آئی اے نے نادیہ حسین کے خلاف سائبر کرائم سرکل سے رابطہ کیا ہے۔حکام کے مطابق نادیہ حسین نے ایف آئی اے کو بدنام کرنے کی کوشش کی۔ذرائع کے مطابق نادیہ حسین کے خلاف انکواری شروع کر دی گئی ہے ۔نادیہ حسین کے خلاف پیکا ایکٹ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔