• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی نژاد طالبہ نے کولمبیا یونیورسٹی میں داخلے کی پیشکش ٹھکرادی

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا کے شہر نیو یارک کی مشہور کولمبیا یونیورسٹی میں ماسٹرز پروگرام میں داخلہ ملنے والی پاکستانی نژاد امریکی طالبہ نے احتجاجاً پیشکش ٹھکرادی جب کہ عمارہ کے والد نے بیٹی کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ایسا فلسطین کے حمایت یافتہ طلبہ کے خلاف کریک ڈاؤن کی وجہ سے کیا۔سعودی خبررساں ادارے ’عرب نیوز‘ کے مطابق نیو یارک کی مشہور کولمبیا یونیورسٹی غزہ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد طالب علموں کے احتجاج کا مرکز بن گیا تھا۔نیویارک کے تعلیمی ادارے میں اسرائیلی فوجی کارروائی کی حمایت اور مخالفت میں مظاہرے کیے گئے، فلسطینی حمایت یافتہ کارکنوں نے انتظامیہ پر اختلاف رائے کو دبانے کا الزام عائد کیا۔اسکروٹنی کے نام پر یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے فلسطینی حامی طلبہ کے خلاف تادیبی اقدامات کرتے ہوئے کیمپس گروپس کو معطل کر دیا اور احتجاجی سرگرمیوں کی تحقیقات شروع کردیں۔
اہم خبریں سے مزید