اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) پاکستان میں امریکا کی ناظم الامور ( قائم مقام سفیر ) نٹالی بیکر نے جمعرات کو افطار ڈنر کا اہتمام کیا، تقریب میں مختلف قومی اداروں سے وابستہ اہم شخصیات ،سینئر حکام اور میڈیا نمائندوں نے شرکت کی ،امریکی چارج ڈی آفیئرز سفیر کی عدم موجودگی میں دو ماہ سے قائم مقام سفیر کے فرائض ادا کر رہی ہیں ، مادام نٹالی بیکر نے مختصر خطاب میں پاک امریکا تعلقات کے مختلف پہلو اجاگر کئےاور کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین تجارت اور دیگر شعبوں میں وسعت کےبہت امکانات ہیں اور ایک لاکھ 30 ہزار پاکستانی امریکا میں خدمات انجام دے رہے ہیں ، اسلام آباد کی مختلف کاروباری شخصیات نے تقریب میں شرکت کی اور قائم مقام سفیر سے ملاقات کی ۔