کراچی (افضل ندیم ڈوگر) متحدہ عرب امارت کے قونصل جنرل کراچی بخیت عتیق الرومیتی نے پاکستان کے شعبہ تعلیم کی نمایاں شخصیات کے اعزاز میں دعوت افطار اور ڈنر کا اہتمام کیا۔ دعوت افطار میں شیخ زید اسلامک سینٹر و جامعہ کراچی کے فیکلٹی و اساتذہ نے شرکت کی۔ مہمانوں سے گفتگو کرتے ہوئے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے کہا کہ تدریس سے وابستہ اساتذہ و دیگر افراد کسی بھی ملک کی ترقی کے ضامن ہوتے ہیں۔ ان کی گرانقدر خدمات لائق تحسین ہیں۔ بخیت عتیق الرومیتی نے کہا کہ تعلیمی میدان میں بچوں اور نوجوانوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے والے اساتذہ ملک کی تعمیر و ترقی کے حقیقی معنوں میں ایک ستون کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کے شعبہ تعلیم اور جاری خدمات کے تہہ دل سے معترف ہیں۔