• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث مطلوب انسانی ۱سمگلرکرم سے گرفتار

اسلام آباد ( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) ایف آئی اے کوہاٹ زون نے فروری 2025 میں ہونیوالے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث بدنام زمانہ گینگ کے انتہائی مطلوب انسانی سمگلرعامر حسین کوضلع کرم سے گرفتار کر لیا ہے،دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطے ،گرفتار ملزم سادہ لوح شہریوں کو سمندر کے راستے یورپ بھجوانے میں ملوث پایا گیاوہ ایف آئی اے کوہاٹ کو فروری 2025 کے کشتی حادثے میں مطلوب تھاملزم نے متاثرہ شہری نصرت حسین سے یورپ بھجوانے کیلئے 37 لاکھ روپے بٹورےملزم نے بھاری رقوم بینک اکاؤنٹ میں وصول کی تھی ملزم نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے متاثرہ شہریوں کو لیبیا کے راستے اٹلی بھجوانے کی کوشش کی،گینگ کے دیگر ملزمان کی بیرون ملک سے گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطے کئے جا رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید