اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد)دیامیر بھاشا ڈیم کا پندرہ فیصد کام مکمل کر لیا گیا ۔ وفاقی سیکرٹری انرجی کے مطابق 2035تک دیا میر بھاشا ڈیم مکمل ہو جائیگا، جب کہ اس کا پاور ہائوس2028 / 2029 میں مکمل کر لیا جائے گا۔ ادھرجمعرات سے کو ٹری بیراج سے پانی کا دوسو کیوسک پانی کا اخراج شروع کر دیا گیا ۔ تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں جمعرات کو پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہاؤ کی صورت حال کے مطابق دریائے سندھ (تربیلاکے مقام پر): آمد 19 ہزار 600 کیوسک اور اخرج 20 ہزار کیوسک، کابل(نوشہرہ کے مقام پر): آمد 14 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 14ہزار 400کیوسک، خیرآباد پل:آمد 25 ہزار 500 کیوسک اور اخرج 25 ہزار 500کیوسک،جہلم (منگلاکے مقام پر): آمد 12ہزار 700کیوسک اور اخراج 28ہزار کیوسک، چناب (مرالہ کے مقام پر): آمد 7 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 3ہزار 200کیوسک رہی۔