• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی اے بورڈ، کمرشل پلاٹوں کے نیلام عام میں موصول بولیوں کی منظوری

اسلام آباد(نیو زرپورٹر)چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے بورڈ کا پانچواں اجلاس جمعرات کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے کے بورڈ ممبران سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ سی ڈی اے بورڈ کے پانچویں اجلاس میں کمرشل پلاٹوں کے نیلام عام میں موصول ہونے والی بولیوں کی منظوری دی گئی.، ڈی ایم اے کے دائرہ کار میں آنے والی کمرشل پراپرٹیز کی لیز کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی تشکیل د ینے کا فیصلہ ۔ اجلاس کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ حالیہ نیلام عام میں 17 کمرشل پلاٹس اور 15 کمرشل دکانیں نیلام کی گئیں۔ اس طرح مجموعی طور پر 32 کمرشل پراپرٹیز کی نیلامی سے سی ڈی اے کو 23اعشاریہ 4 ارب روپے وصول ہوئے۔
اہم خبریں سے مزید