لاہور(کرائم رپورٹرسے)لاہور سمیت پنجاب میں ایس پیز کی سیٹوں میں اضافہ کر دیا گیا،حکومت پنجاب نے سیف سٹی اتھارٹی کیلئے 22 ایس پیز کی سیٹیں منظور کر لیں ، آئی جی پنجاب نے سیف سٹی اتھارٹی کیلئے سیٹیں بڑھانے کی سمری بھجوائی تھی،سی ٹی ڈی کی 6ایس پیز کی سیٹوں پر بھی ایس پی تعینات ہونگے۔آٹھ ایس پیز کی سیٹیں پنجاب میں پہلے سے خالی پڑی ہیں۔آئی جی آفس نے آئی بی ،سپیشل برانچ سمیت دیگر اداروں سے رپورٹس حاصل کر لیں،بورڈ میں 39ڈی ایس پیز کو ایس پی کے عہدے پر ترقیاں دی جائیں گی۔