• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بستی ملوک پولیس کا چھاپہ، 3 منشیات فروش گرفتار، 340 لیٹر دیسی شراب برآمد

ملتان(سٹاف رپورٹر )پولیس تھانہ بستی ملوک کی شراب فروشوں کے خلاف کارروائی، شراب کی چالو بھٹی پکڑ لی، 03 شراب فروش ملزمان گرفتار ، 340 لیٹر دیسی شراب برآمدپولیس نے شراب کشید کرنے کا سامان بھی برآمد کر لیا ،گرفتار شراب فروش ملزمان کی شناخت سجاد حسین عرف سجو، محمد رمضان عرف بہادر اور فدا حسین کے نام سے ہوئی ،گرفتار شراب فروش ملزمان کو تھانہ بستی ملوک کے علاقے سے مختلف کارروائیوں کے دوران گرفتار کیا گیا، اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس کا ہوٹل پر چھاپہ، عورت سمیت دوافراد کو گرفتار کرکے شراب برآمد کرلی ،نیوملتان پولیس نے اشتہاری ملزم ناصر حسین کی گرفتاری کیلئے ہوٹل پر چھاپہ مارا تو ملزم فرار ہوگیا جب کہ سہیل اور طاہرہ شہزادی کو گرفتار کرکے دس شراب کی بوتلیں برآمد کرلی، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ،پولیس نے زیادتی کے مختلف واقعات کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے، پولیس نے اغوا کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے، پولیس نے شہری کے گھر کو آگ لگانے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا، پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے، پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے، امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ملتان سے مزید