ملتان( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 41مقدمات درج کرلیے، تفصیلات کے مطابق تھانہ نیوملتان کے علاقے میں نامعلوم ملزمان محمد شاہین اور حارث بیگ سے موبائل فونز چھین کر فرار، اسامہ خالد سے مسلح ملزمان نقدی و موبائل فون لے گئے ، تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں حافظ عبدالرزاق سے نامعلوم ملزمان نے نقدی و موبائل فون چھین لیا، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں گوہر بیگ سے جھپٹا مارکر ملزمان موبائل فون لے گئے، طیب وسیم کو ڈاکوئوں نے موٹرسائیکل، نقدی اور موبائل فون سے محرو م کر دیا، عون رضا سے نقدی سمیت دیگر سامان چھن گیا، تھانہ گلگشت کے علاقے میں اکبر سے ملزمان نے موبائل فون چھین لیا، شہریار سے دو ڈاکو نقدی اور موبائل لوٹ کر فرار، تھانہ گلگشت کے علاقے میں طلحہ کا موبائل چھن گیا، تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں قیصر سے دو نامعلوم ملزمان موٹرسائیکل اور موبائل فون لے گئے، تھانہ صدر کے علاقے میں بلال سے تین ڈاکو نقدی و موبائل چھین کر فرار، تھانہ الپہ کے علاقے میں کامران کو ملزمان نے نقدی و موبائل سے محروم کردیا جب کہ اللہ دتہ ،ناصر ،بلال ،محمد بلال ،بلال احمد ،عبدالستار ،بلال ،صائم احمد ، رمضان شعم علی ،زبیر ،ضیا ،پرویز،یوسف ،طلحہ ،فیصل ، ارسلان ،ذیشان ایوب ،خالد رحیم ،محمد قسور ،محمود احمد ،امیر حمزہ ،دانش یونس ،محمد مزمل ،شیراز خان ،اللہ رکھا شجاع السلام اورعدنان نواز کی نقدی، طلائی زیورات ،موٹرسائیکلیں ،موبائلزفونز سمیت دیگر قیمتی سامان چوری ہوگئے، پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔