کوٹ ادو( نامہ نگار) فراڈیوں نےبینک سےقلیل المدتی قرضہ لیکر گارنٹی طور پر جعلی چیک تھما دیے،قرض واپسی کی مدت پوری ہونے پر گھروں کو تالے لگا کر فرار، دوران کاروائی چیک جعلی ثابت ہونے پربنک منیجر اور ریکوری افیسر نےفراڈیوں کےخلاف مقدمات درج کرادیے، اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی کوٹ ادو میں قائم بینک کی برانچ کوٹ ادو سے احسانپور کےمحمد دانش، چکنمبر 578ٹی ڈی اے کے محمد منیر،سناواں کے محمد زبیر، ڈانڈے والا کے محمد عمران ،سینما روڈ کوٹ ادو کے محمد ہاشم ،کوٹ ادو کے محمد عمران ،پتل مستقل غربی کے محمد اصف ،کوٹ ادو کےوزیراحمد اوراحسانپور کےمحمد حسنین نے لاکھوں کا طویل المدتی قرضہ لیا اورگارنٹی طور پرانہیں اپنےچیک دے دیے ہوئے تھے اورطویل المدتی قرضہ لیکرواپس دیے بغیر فرار ہوگئے ،مدت پوری ہونےپرپیسے جمع نہ ہوئے تو ریکوری آفیسر اس کےگھرگیاتوگھرتالے لگے ہوئے تھے،کئی نوٹس کےبعد جب اس کے دیے گئےچیک مذکورہ بینک میں دیےگئےتو وہ ڈس آنرہوگئے ،پولیس سٹی کوٹ ادونےاین آرایس پی بنک کے منیجراظہرعلوی اورریکوری آفیسر نجیب طاہر کی مدعیت میں فراڈیوں کےخلاف جعلی چیک دینے کے9الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔