• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین یونیورسٹی میں "کیرئیر کونسلنگ" کے موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد

ملتان (سٹاف رپورٹر)خواتین یونیورسٹی شعبہ کوالٹی انہانسمنٹ سیل نے تمام پروگراموں کے فائنل سمسٹر کے طلباء کے لیے "کیرئیر کونسلنگ" کے موضوع پر ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا ، ورکشاپ کی مہمان خصوصی پرو وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ خطاب کرتے ہوئےکہا کہ ہمارے ملک میں تعلیم کا شعبہ ابھی بھی بہت سے ممالک سے بہت پیچھے ہے۔ مضمون کے انتخاب میں طالب علم سے اس کی مرضی نہ تو والدین پوچھتے ہیں اور نہ ہی انہیں کوئی آگاہی دی جاتی ہے کہ ان کے بچے کے لیے کونسا شعبہ مناسب رہے گا زیادہ تر پاکستانی والدین میں یہ رجحان پایا جاتا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو لازمی طور پر ڈاکٹر،انجینئر، اکاؤئنٹنٹ وغیرہ بنانا چاہتے ہیں۔
ملتان سے مزید