ملتان (سٹاف رپورٹر) میونسپل کارپوریشن کےانسداد تجاوزات ملازمین پر تشدد ، انفورسمنٹ انسپکٹر منیر احمد نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ محمد شاکر ، علی قریشی ، شفاعت علی سمیت دیگر نے الثنا ہوٹل کے پاس سڑک پر تجاوزات قائم کر رکھی تھیں جو کاروائی پر مشتعل ہو گئے اور ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنایا، سرکاری گاڑی کے شیشے توڑ دیئے اور جلانے کی کوشش کی ، پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر کے تھانے میں بند کردیا۔