ملتان ( پ ر) فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی اور محکمہ زراعت کے اشتراک سے ’’سرسبز کپاس کنونشن‘‘ کا انعقاد، زرعی ماہرین، حکومتی عہدیداران اور کسانوں کی شرکت،کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری زراعت افتخار علی سہو نے کہا کہ اگیتی کپاس کی کاشت وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اور اس کے فروغ کے لیے سرکاری سطح پر عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں،15 ایکڑ سے زائد کپاس کاشت کرنے والے کسانوں کو 25 ہزار روپے نقد انعام دیا جا رہا ہے، سستی کھاد، ڈیزل، بجلی، معیاری اسپرے اور بیج کی دستیابی بھی یقینی بنائی جا رہی ہے، اس موقع پر زونل منیجر فاطمہ فرٹیلائزر ارشد اشرف نے اپنے خطاب میں کپاس کی پیداوار میں نمایاں کمی پر روشنی ڈالی جب کہڈائریکٹر سینٹرل کاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر نوید افضل نے کہا کہ اگیتی کپاس کی پیداوار میں بہتری کے لیے 10 لاکھ ایکڑ کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، تقریب میں علاقہ کے ترقی پسند کاشتکاروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔