ملتان( سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے امانت میں خیانت کرنے اور قتل کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلا بحث کے بعد منظورکرنے کا حکم دیا ہے،مرضی کی شادی کرنیوالی خاتون مکیہ کو ہراساں و پریشان کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او تھانہ ستیل ماڑی کو ہراساں کرنے سے باز رہنے کا حکم دیا ہے،خاتون کو اغوا کر نے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت خارج کر نے کا حکم، بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی ضمانت خارج۔منشیات برآمدگی کے مقدمہ میں گرفتار غیر ملکی شہری کو گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں پیش کیا گیا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے ملزم ڈومنگس ٹاٹا کی پیشی11 مارچ تک ملتوی کردی ہےملزم انگولہ کا رہائشی ہے ملزم کو اینٹی نارکوٹکس فورس نے ائیرپورٹ پر منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا۔پٹرولیم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں گر فتار4 ملز مان کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم،خاتون کو زیادتی کا نشا نہ بنا نے اور قتل کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت بعد از گر فتا ری وکلا بحث کے بعد منظور،منشیات فروشی کے الزام میں گر فتار چار ملز مان کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم،شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلا بحث کے بعد منظور،ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں گر فتار چار ملزمان کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم،جوا کھیلنے کے الزام میں گر فتار سات ملز مان کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم،بجلی چوری کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت 50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور،ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے خاتون کو گھر میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت منظور کر نے کا حکم دیا ہے۔