ملتان ( سٹاف رپورٹر) سیکولر انتہا پسندی اور سیاسی فرقہ واریت کے نتیجے میں ملکی سالمیت داؤ پر لگی ہوئی ہے ، سیاسی انتہا پسندوں نے ملکی وقار کو بے حد مجروح کیا ہے ، ان خیالات کا اظہار مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی نائب امیر حاجی عبد اللطیف خالد چیمہ نے مرکز احرار ، جامع مسجد ختم نبوتؐ ، دار بنی ہاشم ملتان میں منعقدہ دس روزہ سالانہ ختم نبوتؐ کورس کی مختلف نشستوں میں شرکائے کورس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔