ملتان(سٹاف رپورٹر) سرکاری اداروں میں اثر و رسوخ کا جھوٹا دعویٰ کرکے شہریوں کو دھوکہ دینے والے اہم ٹائوٹ ملزم شہباز وینس کو گرفتار کر لیا،شہباز وینس ایک پیشہ ور ٹاوٹ تھا، جو مختلف سرکاری دفاتر اور عدالتوں میں اپنے اثر و رسوخ کا جھانسہ دے کر معصوم شہریوں کو لوٹتا تھا،ایس پی گلگشت ڈویژن سیف اللہ گجر کی زیر نگرانی ڈی ایس پی بخت نصر کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ الپہ محمد حنیف گجر اور خصوصی ٹیم نے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔