ملتان(سٹاف رپورٹر ) 10سالہ بچہ سے مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم شہریوں نے پکڑ لیا دھلائی کے بعد حوالہ پولیس کردیا ۔مظفر آباد پولیس کو دربار شیر شاہ سے محمد رفیق نے اطلاع دی کہ میرا بیٹا حسیب جعفریہ مسجد میں سپارہ پڑھنے گیا ہواتھا جسے وقار نامی ملزم نے مبینہ زیادتی کی کوشش کی تو حسیب کے شور واہ ویلا پر قریبی لوگ آگئے جنہوں نے موقع سے ملزم وقار کو پکڑ کر دھلائی کی ، اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ منتقل کردیا اور کارروائی شروع کردی ۔