• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوٹیلٹی اسٹورز کے ڈیلی ویجز ملازمین کی برطرفی معاشی دہشتگردی ہے: عارف شاہ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

آل پاکستان ورکرز الائنس یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے سیکریٹری جنرل عارف شاہ نے کہا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز کے ڈیلی ویجز ملازمین کی برطرفی معاشی دہشتگردی ہے۔

عارف شاہ نے کہا ہے کہ 15 سے 20 سال سروس کے بعد ملازمین کی برطرفی آئین کی خلاف ورزی ہے، معاشی دہشتگردی کے خلاف ہم عدالتوں سے بھی رجوع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ظالمانہ برطرفی سے دل برداشتہ ایبٹ آباد کے ایک ڈیلی ویجز ملازم نے خودکشی کرلی ہے۔

واضح رہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز کے ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے اور لاہور سے 150 ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔

یوٹیلٹی اسٹورز کے ڈیلی ویجز ملازمین کو ملازمت سے فارغ کرنے کا لیٹر جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آپ کو اپنی ملازمت سے فوری برخاست کیا جا رہا ہے۔

خط میں ڈیلی ویجز ملازمین کو متعلقہ اکاؤنٹ افسر سے حساب کلیئر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید