• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل اسٹیڈیم: فوٹو وال پر کراچی کے کرکٹرز اور اسٹیڈیم سے جڑے اہم واقعات کی نمایاں تصاویر

فوٹو: نمائندہ جنگ
فوٹو: نمائندہ جنگ

آئی سی سی چیمپینز ٹرافی 19 فروری سے کراچی میں شروع ہو رہی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نیشنل اسٹیڈیم کے پریس کانفرنس ایریا میں فوٹو وال سجادی گئی۔

فوٹو وال پر کراچی کے کرکٹرز اور اسٹیڈیم سے جڑے اہم واقعات کی تصاویر نمایاں کی گئی ہیں، قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو نیشنل اسٹیڈیم کی وال پر نمایاں اہمیت حاصل ہوئی ہے۔

ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے تمام چاروں وینیوز پر اس طرح کی والز بنائی ہیں۔ لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں بھی فوٹو وال بنائی گئی، وال کا مقصد کھلاڑیوں کی خدمات اور یادگار لمحات کو ہمیشہ یاد رکھنا ہے۔

کراچی کی وال پر کراچی کے کھلاڑیوں کے پورٹریٹ اور اہم لمحات کی تصاویر ہیں، پاکستان کی انڈر-19 ورلڈکپ فتوحات، چیمپئنز ٹرافی کامیابی کی تصاویر آویزاں کی گئی ہیں۔ نیشنل اسٹیڈیم پر پہلی سنچری بنانے والے خالد عباداللّٰہ کی تصویر بھی آویزاں کی گئی ہے۔ خاتون کرکٹر کرن بلوچ اور ویمن ٹیم کی ایشیئن گیمز میں فتح کی تصویر بھی نمایاں طور پر آویزاں کی گئی ہے۔

نسیم الغنی کی 1962 میں لارڈز کے میدان پر سنچری کی تصاویر وال پر نمایاں کی گئی، 59-1958 میں خالد عباداللّٰہ کی ڈیبیو پر پاکستان کی جانب سے  پہلی سنچری کی تصویر بھی آویزاں کی گئی۔

فوٹو: نمائندہ جنگ
فوٹو: نمائندہ جنگ

نیشنل اسٹیڈیم میں یونس خان کی ٹرپل سنچری بھی وال کی زینت بنی ہے،
2004 میں خالد لطیف کی قیادت میں انڈر-19 ورلڈکپ کی کامیابی کی تصاویر بھی وال کا حصہ بنائی گئی ہیں۔ سرفراز احمد کی قیادت میں چیمپئنز ٹرافی 2017، انڈر-19 ورلڈکپ 2006 بھی وال کی زینت بنائی گئی ہیں۔

کامران اکمل اور عبدالرزاق کی بھارت کے خلاف وننگ پارٹنر شپ کو بھی اُجاگر کیا گیا۔ محمد رضوان، بابر اعظم کی تصاویر بھی وال پر لگادی گئیں،
بنگلور میں بھارت کے خلاف پاکستان کی یادگار کامیابی بھی وال کا حصہ بنائی گئی ہے۔ محمد سمیع کا بھارت کے خلاف شاندار اسپیل، راشد لطیف کی تصاویر بھی وال کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

ٹیسٹ کپتان شان مسعود، سلیم ملک، اقبال قاسم اور معین خان بھی وال کی زینت بنے ہیں۔ سابق کپتان انضمام الحق کی بنگلادیش کے خلاف سنچری بھی وال میں شامل ہے۔

کراچی کے معروف کرکٹرز کے پورٹریٹ، محمد برادران کی تصاویر آویزاں کی گئی ہیں۔ شعیب محمد، توصیف احمد، آصف اقبال کو خصوصی جگہ دی گئی ہے۔ جاوید میانداد، وقاریونس، وسیم اکرم، عمران خان بھی وال کی زینت بنے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید