• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیڈریشن کی قیادت تمام ٹریڈ باڈیز کا اجلاس طلب کرے، مرزا عبدالرحمن

پشاور(جنگ نیوز) مرزا عبدالرحمن سابقہ چئیرمین کوآرڈینیشن ایف پی سی سی آئی و نائب صدر فیڈریشن پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پاکستان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ دنوں میں ایک نیا آڈر پاس ہوا،کہ پاکستان کی تمام ٹریڈباڈیز کے الیکشن اس سال دوبارہ کروائے جائیں جس پر پاکستان کے تمام ٹریڈباڈیز پریشان ہیں جبکہ چند مفاد پرست عناصر نے اپنے مفادات کی خاطر یہ قانون پاس کروایا ہے جس پر فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پاکستان جو ایک ایپکس باڈی ہے خاموش ہے جبکہ فیڈریشن کی قیادت کو تمام ٹریڈباڈیز کا اجلاس بلوا کے حکومت اور ایوان نمائندگان کو اس عمل کو رکوانا چاہیے تھا لیکن ایسا ممکن نہیں ہے اس میں تمام ٹریڈباڈیز سے گزارش کرتا ہوں کہ ہم سب متحد ہو کر ایک اجلاس بلواے اور متفقہ طور پر حکومت وقت اور پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس قانون کو فلفور ختم کیا جائے جو چند مفاد پرست لیڈر اپنے لئے لاکر فیڈریشن چیمبر میں اپنی گرفت مضبوط کرنا چاہتے ہیں
پشاور سے مزید