• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کی ملک گیر ممبرشپ مہم جاری

پشاور(لیڈی رپورٹر) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر عبدالواسع اور ضلع پشاور کے امیر بحراللہ خان ایڈوکیٹ نےکہا ہے کہ جماعت اسلامی ملک بھر میں عوام کو گراس روٹ لیول پر منظم کرنے کے لئے جدوجہد کررہی ہے ۔ملک میں 65فیصد سے زائد نوجوانوں پر مشتمل ہے جنہیں جماعت اسلامی کے پلٹ فارم پر منظم کریں گے اور ملک میں حقیقی تبدیلی کےلئے جماعت اسلامی کے فیصلہ کن تحریک میں نوجوان ہراول دستے کا کردار ادا کریں گے۔
پشاور سے مزید