• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہمند آبادپشاور میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

پشاور(جنگ نیوز) پشاور میں ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی مخیر حضرات کے تعاون سے مہمند آباد کے علاقے میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس فلاحی اقدام کا مقصد غریب، نادار اور مستحق افراد کو مفت طبی معائنہ اور بنیادی صحت کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا تھا۔ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم اکرم نے میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اور مریضوں سے ملاقات کرکے ان کے مسائل سنے۔ انہوں نے ڈاکٹروں اور معاون عملے کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ پشاور عوامی خدمت کے ایسے اقدامات کو ہر سطح پر ترجیح دے رہی ہے۔
پشاور سے مزید