• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں 6 محرم الحرام سے شہر کے تمام داخلی اہم شاہراہیں بند کرنے کا فیصلہ

پشاور(کرائم رپورٹر)پشاور شہر کی 6محرم الحرام سے تمام داخلی اہم شاہراہیں بند کر دی جائینگی۔ پولیس کے مطابق پشاور اور صوبے کے دیگر حساس اضلاع میں محرم الحرام کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کر دئیے گئے ہیں، اس سلسلے میں فوجی اور نیم فوجی دستوں کی تعیناتی متوقع ہے جبکہ ساتویں محرم سے پشاور شہر میں مکمل سکیورٹی لاک ڈاؤن بھی نافذ کر نے کی منصوبہ بندی ہے۔واضح رہے کہ پلان کے تحت 6محرم الحرام سے شہر کے تمام داخلی اہم شاہراہیں آج بند کر دی جائینگی اور محرم کے دوران سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے صوبے بھر میں 70ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ پشاور میں اضافی فورس کو مختلف حساس مقامات پر متعین کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب حفاظتی اقدامات کے تحت پشاور کے مختلف علاقوں میں مزید 3 ہزار پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں اور دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے کئی ہوٹلز اور میڈیکل پلازہ بند کر دئیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ دسویں محرم تک پشاور کینٹ بھی مکمل طور پر بند رہے گا جبکہ بی آر ٹی سروس بھی دو دن کیلئے معطل کر دی جائے گی، مہاجرین کو بھی عارضی کیمپوں تک محدود کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کو روکا جا سکے۔
پشاور سے مزید