پشاور(کرائم رپورٹر)پولیس شہداء کے ایصال ثواب کیلئے ملک سعد شہید پولیس لائنز مسجد پشاور میں ختم قرآن کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر سی سی پی او پشاور قاسم علی خان، ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد، ایس ایس پی انوسٹی گیشن نورجمال، ایس پی سکیورٹی مجیب الرحمان اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ختم القرآن کے بعد ملک و قوم کی سلامتی اور ترقی کیلئے اجتماعی دعا کی گئی۔