• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شائقینِ فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کے اینیمیٹڈ ورژن کا بے صبری سے انتظار


بالی ووڈ کی سپر ڈوپر ہٹ فلم کچھ کچھ ہوتا ہے کے اینی میٹڈ ورژن کے ریلیز ہونے کا مداح بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار کرن جوہر کے کیریئر کی پہلی فلم کچھ کچھ ہوتا ہے کے اینیمیٹڈ ورژن کی ریلیز سے متعلق سوشل میڈیا پر خبریں توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

 1998ء میں ریلیز کی گئی معروف فلم کچھ کچھ ہوتا ہے میں مرکزی کردار شاہ رخ خان، رانی مکھرجی اور کاجول نے ادا کیا تھا، فلم نے ناصرف بھارتی باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑے تھے، بلکہ یہ دنیا بھر میں بھی بے حد مقبول ہوئی تھی۔

کرن جوہر نے اپنی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کا اینیمیٹڈ ورژن بھی ریلیز کرنے کا منصوبہ بنایا تھا جس کا نام ’کوچی کوچی ہوتا ہے‘ تھا اور دسمبر 2010ء میں اس کا ٹریلر ریلیز کیا گیا تھا۔

 کارٹونک فلم کی کہانی اصل فلم  کی طرح تھی جس میں تمام انسانی کرداروں کو کتے کی شکل میں پیش کیا گیا ہے اور  3 کالج اسٹوڈنٹس کی محبت بھری اسٹوری کو انتہائی خوبصورت انداز میں دکھایا کیا گیا ہے، ٹریلر ریلیز  ہونے کے 15 سال بعد بھی اس فلم کو ریلیز نہیں کیا گیا۔

اینیمیٹڈ ورژن کے لیے اصل کرداروں شاہ رخ خان، کاجول، رانی مکھرجی اور انوپم کھیر سمیت دیگر اداکاروں نے اپنی آواز میں وائس اوور ریکارڈ کروایا ہے۔

آج کل بالی ووڈ انڈسٹری میں مقبول ترین فلموں کی ری ریلیز کا موسم چل رہا ہے، فلمی شائقین کا بھی ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کے اینیمیٹڈ ورژن کو جلد ریلیز کرنے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔

صارفین سوشل میڈیا پر فلم کی ریلیز سے متعلق دلچسپ تبصرے کرتے نظر آئے، کسی نے لکھ کہ فلم 100 سال بعد بھی ریلیز نہ ہو کر ورلڈ ریکارڈ بنا رہی ہے، صارفین نے لکھا کہ یقین نہیں آتا کہ ہم 10 سال سے اس فلم کا انتظار کر رہے ہیں۔ 

ایک صارف نے دلچسپ کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلم اب 3020ء میں دیوالی کے موقع پر ہی ریلیز ہو گی۔

فلم کوچی کوچی ہوتا ہے کی ریلیز سے متعلق بھارتی ہدایت کار کرن جوہر ہی بتا سکتے ہیں تاہم فلم بینوں کی دلچسپی کے باعث یہ فلم جب بھی ریلیز ہو گی تو تہلکہ مچا دے گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید