پاکستانی نژاد فرانس کے معروف دانش ور و ادیب ڈاکٹر حمزہ تاج کو ’مریم میکیبا ایوارڈ‘ سے نواز دیا گیا۔
انہیں یہ اعزاز فرانس میں سعودی سفیر فہد الرویلی نے انٹرنیشنل افریقن یونین آف جرنلسٹس کی طرف سے دیا ہے۔
فرانس میں افریقی ممالک کی نمائندہ تنظیموں پر مشتمل جیوری ہر سال انٹرنیشنل افریقن یونین آف جرنلسٹس کے زیرِ اہتمام اپنے شعبے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افریقی و یورپی شہریوں کے لیے ’مریم میکیبا ایوارڈ‘ کا اعلان کرتی ہے۔
رواں سال پاکستانی نژاد فرانسیسی ڈاکٹر حمزہ تاج کو اس ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا۔
انہیں سینٹرل افریقی وزیر برائے کلچر ماری پوتو رمضان نے میڈل پہنایا۔