• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا کوئی پاکستانی پولیس والا میرا ہاتھ تھامنے کو تیار نہیں؟ راکھی ساونت

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

پاکستانی اداکار دودی خان اور اسلامک اسکالر مفتی عبدالقوی کے ساتھ شادی کی خواہش کا اظہار کرنے والی متنازع بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے نئی خواہش کا اظہار کر دیا۔

راکھی ساونت نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل پر میزبان متھیرا کو آن لائن ویڈیو انٹرویو دیا ہے۔

راکھی ساونت نے اس دوران ناصرف مفتی عبدالقوی اور دودی خان سے شادی سے متعلق زیرِ گردش خبروں پر بات کی بلکہ نئی فرمائش بھی کر دی۔

انٹرویو کے دوران اداکارہ نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ دودی خان نے پہلے شادی کے لیے ہاں کی اور بعد میں یوٹرن لے لیا۔

مفتی عبدالقوی کے لیے اداکارہ کا کہنا ہے کہ میرا شروع سے خواب تھا کہ کسی مفتی سے شادی کروں۔

انہوں نے کہا کہ مفتی عبدالقوی بھی اچھے ہیں مگر انہیں اپنا وزن کم کرنا چاہیے، وزن کم کر کے وہ اور اچھے ہو جائیں گے۔

اداکارہ و رقاصہ نے شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں بتایا کہ میرے والد نہیں ہیں، بس ایک بھائی ہے جو ہرگز نہیں چاہتا کہ میں پاکستان کی بہو بنوں۔

انہوں نے بھارتی صارفین کی جانب سے کی جانے والی تنقید کے ردِ عمل میں کہا کہ اگر میں پاکستان میں شادی کرنا چاہتی ہوں تو اس میں برائی ہی کیا ہے؟

اداکارہ نے بتایا کہ میرے والد چاہتے تھے کہ میں ایک پولیس والے سے شادی کروں۔

راکھی ساونت نے یہ بھی کہا کہ مجھے پاکستانی پولیس اہلکار بہت ہینڈسم لگتے ہیں، اداکارہ نے پاکستانی پولیس اہلکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا پاکستان میں کوئی پولیس والا میرا ہاتھ تھامنے کے لیے تیار ہے؟

انٹرٹینمنٹ سے مزید