کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے صحافی نصر اللہ گڈانی قتل کیس کے متعلق ملزم ایم این اے خالد لونڈ اور ان کے بیٹوں کے نام چالان میں رکھنے کا حکم برقرار رکھا، مرکزی ملزم خالد لونڈ کے وکیل پیش ہوئے، تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم اصغر گھوٹکی جیل میں قید ہے، عدالت میں حاضر نہیں ہوسکا، عدالت نے دیگر ملزمان کو پیش ہونے کے لیئے دوبارہ نوٹس جاری، ایس ایس پی شہید بے نظیر آباد کو ملزمان پر نوٹس تعمیل کراکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔