کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشتگردی عدالت/ جیل کمپلیکس نے ایئرپورٹ خودکش حملہ کیس میں ملزم جاوید اور گل نساء پر فرد جرم عائد کردی ، ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا جس پرعدالت نے استغاثہ کے گواہان کو 17 مارچ کو طلب کرلیا،مقدمے میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر بشیر زیب، رحمان گل اور سراج عرف دانش مفرور ہیں،عدالت مفرور ملزمان کا مقدمہ علیحدہ کرچکی ،اشتہاری قرار دینے کی کارروائی جاری ہے۔