کراچی (اسٹاف رپورٹر)سرجانی ٹاؤن تھانے کی حدود گرین بس اسٹاپ کے قریب رہائشی اپارٹمنٹ کی چوتھی منزل سے گر کر 30 سالہ سدرہ زوجہ رحمٰن جاں بحق ہوگئی ، لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ،پولیس نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق خاتون ذہنی دباؤ کا شکارتھی اور اتفاقیہ طور پر گر کے جاں بحق ہوئی ہے ۔