کراچی(اسٹاف رپورٹر) آئی ایس او پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری سید سروش رضا نے کہا ہے کہ عالمِ اسلام کے عظیم رہنما، رہبرِ مسلمین جہان سید علی خامنہ ای کی شہادت پر پاکستانی حکام کی خاموشی لمحۂ فکریہ ہے، انہوں نے کہا کہ اسلام آباد، کراچی اور ملک کے دیگر شہروں میں عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پر موجود ہے اور یہ عوامی ردِعمل اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستانی قوم مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کے منافقانہ رویے اور خطے میں اس کی مداخلت ناقابلِ قبول ہے، پاکستان میں امریکی اثاثوں کی موجودگی اور ان کے تحفظ کے نام پر پالیسیاں عوامی جذبات کے منافی ہیں۔