کراچی(اسٹاف رپورٹر) گلشن اقبال میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے بریانی سینٹر سے مفت بریانی لینے کے لئے کھلے عام بدمعاشی ، سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عزیز بھٹی تھانہ کی پولیس موبائل کے 2 اہلکار بریانی سینٹر پر آتے ہیں اور مفت بریانی کا تقاضا کیا جاتا ہے جس پر دکان دار کی جانب سے سے انکار پر پولیس اہلکار سخت نتائج کی دھمکیاں دیتا ہے ، دکان دار کی جانب سے پولیس اہلکار کو بتایا جاتا ہے کہ کیمرے لگے ہوئے ہیں اور آپ کی ویڈیو ریکارڈ ہورہی ہے، پولیس اہلکار کہتے سنائی دیتا ہے کہ کیمرے لگے ہوئے ہیں تو کیا ہوا تھانہ کے لئے بریانی لے رہا ہوں، دریں اثنا ایس ایس پی ایسٹ کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی جانچ کے بعد واقعے میں ملوث دونوں پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کرتے ہوئے باقاعدہ انکوائری کا حکم جاری کر دیا ہے۔