کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر وکلا برادری نے غم و غصّہ کے اظہار کیا ہے، سندھ بار کونسل اور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے 2 مارچ کو یوم سوگ قرار دیا، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ ظفر راجپوت نے بار کی درخواستیں منظور کرلیں، سندھ ہائی کورٹ میں عدالتی کارروائیاں معطل کردی گئیں، فوری نوعیت کے کیسز کی سماعت کے لئے جج صاحبان چیمبر میں دستیاب رہے۔