لاہور،چوہنگ(کرائم رپورٹر،نامہ نگار)رائیونڈ میں غیرت کے نام پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 17 سالہ نوجوان طیب جاں بحق ہو گیا ،جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا ، پولیس نے لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا، رائیونڈ سٹی کے علاقے میں فیضان نامی ملزم نے غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے 17سالہ طیب کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا ملزم کو شبہ ہے کہ طیب کے اس کی بہن کے ساتھ تعلقات تھے، اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دی اور قتل کی واردات کے عینی شاہدین کا بیان قلمبند کرکے مقدمہ درج کر لیا ۔