• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رنویر الہٰ آبادیہ، سمے رائنا اور اپروا موکھیجا کے شوز پر پابندی لگ گئی

 
تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بھارتی سپریم کورٹ نے منگل کو یوٹیوبر اور پوڈکاسٹر رنویر الہٰ آبادیہ، انڈیا گوٹ لیٹنٹ شو کے میزبان سمے رائنا اور اپروا موکھیجا کے کسی بھی شو کے مزید ایئر کرنے پر آئندہ احکامات تک پابندی عائد کردی ہے۔ 

بھارتی سپریم کورٹ کا یہ حکم اس وقت آیا جب عدالت نے یوٹیوبر رنویر الہٰ آبادیہ کی جانب سے کامیڈین سمے رائنا کے یوٹیوب شو میں اپنے والدین کے بارے بے ہودہ جنسی ریمارکس دینے پر مہاراشٹر اور آسام سمیت مختلف ریاستوں میں درج ایف آئی آر کو اکٹھے کرنے کی درخواست کی سماعت کی۔

سپریم کورٹ نے رنویر الہ آبادیہ کی ان کے ریمارکس پر سخت سرزنش کی۔ جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ان کے خلاف سخت ردعمل سامنے آیا، تاہم عدالت نے انکے ناگوار تبصروں پر انہیں متعدد ایف آئی آر میں گرفتاری کے حوالے سے تحفظ فراہم کیا۔ 

عدالت نے پوڈ کاسٹر پر چند پابندیاں بھی عائد کیں اور انھیں ہدایت کی کہ وہ اپنا پاسپورٹ ممبئی کے تھانے پولیس اسٹیشن میں جمع کرائے، عدالتی حکم کے مطابق الہٰ آبادیہ کو عدالت کی پیشگی اجازت کے بغیر بیرون ملک سفر کی اجازت نہیں ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید