• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان حکومت نوجوانوں کا مستقبل سنوارنے کیلئےسنجیدہ ہے، کرن بلوچ

کوئٹہ(پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات کرن بلوچ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں صوبائی حکومت نوجوانوں کیلئے امید کی کرن ہے ،حکومت بلوچستان اور صادق پبلک اسکول بہاولپور کے اشتراک سے بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ (بیف) کے تحت بلوچستان کے پسماندہ اضلاع کے ہونہار طلبہ و طالبات کے لیے فلی فنڈڈ اسکالرشپ کا اعلان تعلیم دوستی اور روشن مستقبل کی جانب ایک اور قدم ہے،اس سے قبل مزدوروں کے بچوں کیلئے اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کیلئے اسکالرشپس، نوجوانوں کو بیرون ملک بھیجنے کیلئے یوتھ اسکل پروگرام اور اخوت کے اشتراک سے نوجوانوں کو قرضوں کی فراہمی کا پروگرام ایسے منصوبے ہیں جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ صوبائی حکومت نوجوانوں کے مستقبل کو سنوارنے کیلئےسنجیدہ ہے اور اس حوالے سےمیر سرفراز بگٹی کا نام تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ حکومت بلوچستان اور آکسفورڈ پاکستان پروگرام کے سمجھوتےپر دستخط ہوئے جس کے ساتھ ہی بلوچستان کے طلبہ کیلئےآکسفورڈ یونیورسٹی کے دروازے کھل گئے۔انہوں نے کہا کہ کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی رہنمائی میں نوجوانوں کی تعلیمی ترقی اوربااختیاربنانےکا مشن جاری رہے گا۔
کوئٹہ سے مزید