• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی آئی ڈی سی کے 350 ارب کہاں خرچ کیے گئے، تفصیلات طلب

اسلام آباد(عاطف شیرازی )گیس انفرااسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس (جی آئی ڈی سی ) کے 350 ارب روپے کہاں خرچ کیے گئے، پبلک اکاونٹس کمیٹی نے جی آئی ڈی سی کے استعمال کی تفصیلات اور تجاویز طلب کر لی ہیںسی سی آئی کا اجلاس بلانے کیلئے وزیراعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ ۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز جنید اکبر کی صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا جس میں پٹرولیم ڈویژن کے آڈٹ پیرے ڈسکس کیے گئے،اجلاس میں آڈٹ رپورٹ کے ذریعے انکشاف ہوا کہ مالی سال 2022/23کے دوران گیس ڈویلپمنٹ سرچارج کی مد میں کھاد اور بجلی کمپنیوں سے 33ارب روپے کم وصول کیے گئے،ممبر کمیٹی نوید قمر نے کہا کہ صوبوں کا حق مار کر کھاد کمپنیوں کو فائدہ پہنچایا جارہا ہے۔پٹرولیم حکام نے بتایا جی آئی ڈی سی کی مد میں کم وصولی فرٹیلائزر سیکٹر کو سبسڈی کے باعث ہوئی،اس حوالے سے قانون میں ترمیم ہوئی ہیں۔نوید قمر نے استفسار کیا کہ ترمیم کا اسٹیٹس کیا ہے،وزارت قانون کے نمائندے اس بارے کوئی جواب نہ دے سکے جس پر کمیٹی برہمی کرتے ہوئے سیکرٹری قانون کو اظہار ناگواری کا خط لکھنے کا فیصلہ کیا،سیکرٹری پٹرولیم نے کہا یہ معاملہ مشترکہ مفاد کونسل میں جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید