• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرم: ٹل پاراچنار مرکزی شاہراہ بند، پیٹرول 1200 روپے لیٹر فروخت

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

 ضلع کرم میں ٹل پاڑا چنار مرکزی شاہراہ 142 روز سے بند ہے جس کے باعث شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

ضلع کرم میں راستوں کی بندش سے خوراک و ادویات اور پیٹرول کی شدید قلت ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی عدم دستیابی کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ بند ہے جبکہ بلیک میں پیٹرول اور ڈیزل بارہ سو روپے فی لیٹر میں فروخت ہو رہا ہے۔

ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قلت اور ٹرانسپورٹ بند ہونے سے شہریوں کے لیے ایک جگہ سے دوسری جگہ جانا انتہائی مشکل ہوگیا ہے۔

ادھر جرگہ ممبر نذیر احمد نے امن معاہدے کے باوجود راستوں کو نہ کھولنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید