بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا کو تیلگو فلم ’ڈاکو مہاراج‘ کے پوسٹر سے ہٹا دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تیلگو بلاک بسٹر فلم ’ڈاکو مہاراج‘ 21 فروری 2025ء سے نیٹ فلکس پر اسٹریم ہو گی۔
نیٹ فلکس نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جو پوسٹر شیئر کیا ہے اُس میں سے اداکارہ اروشی روٹیلا کو غائب کر دیا گیا ہے جس پر مداح حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔
اس حوالے سے ایک صارف نے لکھا ہے کہ 105 کروڑ روپے سے زائد بزنس کرنے والی فلم کے پوسٹر سے ہٹائی جانے والی پہلی بھارتی اداکارہ۔
ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ فلم کا بہترین پروموٹر پوسٹر میں ہی نہیں ہے۔
واضح رہے کہ بھارت میں یہ فلم بہت ہی کامیاب ثابت ہوئی تھی جس نے 107 کروڑ بھارت روپے سے زائد کا بزنس کیا تھا۔
12 جنوری کو ریلیز ہونے والی اس فلم میں اروشی روٹیلا نے خاتون پولیس اہلکار کا کردار نبھایا ہے۔
یاد رہے کہ بھارتی فلم ’ڈاکو مہاراج‘ کا گانا سامنے آنے کے بعد اس پر خوب تنقید بھی کی گئی تھی۔
اداکارہ اروشی روٹیلا اور اداکار ننداموری بالاکرشنا کے نامناسب انداز میں ڈانس، دونوں اداکاروں کے درمیان عمر کے فرق اور اداکارہ کے لباس کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔