• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ میں سیف کی جگہ شاہ رخ پہلی چوائس تھے، سورج بھرجاتیا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان جو بھارت کے صف اول کے اداکار ہیں، انھوں نے بالی ووڈ کے کئی بڑے ہدایتکاروں کے ساتھ کام کیا ہے لیکن وہ اب تک سورج بھرجاتیا کی ہدایتکاری میں بننے والی کسی فلم میں کام نہیں کرسکے ہیں۔ 

مارواڑی جین خاندان سے تعلق رکھنے اور ممبئی میں پیدا ہونے والے 60 سالہ سورج بھرجاتیا سے حال ہی میں میڈیا ادارے بالی ووڈ ببل نے جب یہ پوچھا کیا انھوں نے کبھی شاہ رخ خان سے کسی فلم میں کام کے حوالے سے بات کی؟

تو اس پر انھوں نے کہا کہ ان کی 1999 کی فلم ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ میں جو کردار سیف علی خان نے کیا اس میں ان کی پہلی چوائس شاہ رخ خان تھے۔

واضح رہے کہ یہ فلم سورج بھرجاتیا کی مقبول ترین فلموں میں سے ایک ہے اور اسے آج تک یاد کیا جاتا ہے۔ 

فلم کی کاسٹ میں سیف کے علاوہ سلمان خان، کرشمہ کپور، موہنیش بھل، تبو اور سونالی باندرے شامل تھے۔ 

سورج کا کہنا تھا کہ صرف شاہ رخ ہی نہیں بلکہ مادھوری ڈکشٹ بھی اس فلم کا حصہ بن سکتی تھیں، مادھوری فلم میں سلمان خان کی بھابھی بننے کو تیار تھیں، تاہم فلمساز اس پر راضی نہ تھے کیونکہ سلمان اور مادھوری نے چند برس قبل بننے والی فلم ’ہم آپکے ہیں کون‘ میں رومانوی کردار کیا تھا۔

سورج نے بتایا کہ انھوں نے مادھوری سے کہا میں مردانہ غلبہ پر مبنی فلم بنا رہا ہوں اور اگر میں آپکو سلمان کے سامنے کاسٹ کرتا ہوں تو یہ بہت چھوٹا رول ہوگا۔

اور اگر میں آپ کو موہنش بھل کے ساتھ لیتا ہوں تو پھر آپ سلمان کی بھابھی ہوں گی، جس پر مادھوری نے کہا انھیں اس پر کوئی اعتراض نہیں، جس پر میں نے ان سے کہا کہ مجھے یہ اچھا نہیں لگے گا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید