کراچی (اسٹاف رپورٹر)جاز کیش اور پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے درمیان شراکت داری کے تحت مسافر اب جاز کیش کے ذریعے اپنی پروازوں کی ڈیجیٹل ادائیگی کر سکیں گے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق اس سہولت سے 48 ملین جاز کیش صارفین، خاص طور پر دیہی اور نیم شہری علاقوں کے افراد، بغیر بینک اکاؤنٹ کے آسانی سے پی آئی اے ٹکٹ بک کر سکیں گے۔نئی سروس کے تحت مسافر پی آئی اے ہیلپ لائن پر بکنگ کے بعد PSID نمبر حاصل کریں گے، جسے جاز کیش ایجنٹ یا ایپ کے ذریعے ادا کیا جا سکتا ہے۔ ادائیگی مکمل ہونے پر پی آئی اے فوری طور پر ٹکٹ جاری کرے گی۔