• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرم فرقہ وارانہ تنازع میں بیرونی طاقتیں ملوث ہیں، گنڈا پور

پشاور(اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلی خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ضلع کرم میں صرف زمین کا جھگڑا نہیں بلکہ فرقہ وارانہ تنازعہ ہے جس میں بیرونی قوتیں ملوث ہیں ،عالمی اور بیرونی قوتیں نہ صرف پوری طرح انویسٹمنٹ کررہی ہیں بلکہ کُرم میں اسلحہ، گولہ بارود اور بھاری ہتھیار فراہم کر رہی ہیں، یہ طاقتیں کُرم کی چنگاری سے پورے ملک میں فرقہ واریت کی آگ لگانا چاہتی ہیں،بیرونی طاقتیں کرم کی چنگاری سے پورے ملک میں فرقہ واریت کی آگ لگانا چاہتی ہیں، مسئلہ حل ہوا تو ٹھیک ورنہ حکومت کی تیاری مکمل ،انہوں نے دہشت گردوں کےسرکی قیمت مقررکرنےکا اعلان بھی کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، وزیر اعلی خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ضلع کرم کا مسئلہ 103سال سے چل رہا ہے، یہ جو ہمیں کہتے ہیں کہ زمین کا تنازع ہے یہ زمین کا تنازع نہیں ہے۔

ملک بھر سے سے مزید