لاہور(خبرنگار)مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں نے سعودی عرب میں روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کے لیے ہونے والے مذاکراتی عمل کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب عالمی سطح پر قیام امن کے لیے ایک قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار مرکزی مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل سیف اللہ خالد، نائب صدر حافظ طلحہ سعید نے مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔