لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے حلقہ پی پی 174 میں زیر تعمیر واٹر ٹینک کا دورہ کیا، اس موقع پر واسا افسران اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے جاری کاموں بارے تفصیلی بریفنگ دی،کریم پارک زیر زمین واٹر ٹینک کی کھدائی اور لین کا کام سو فیصد مکمل جبکہ ریپ پورنگ اور سریا کا کام 50 فیصد تک مکمل کر لیا گیا ہے۔