• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس ملازمین اوراہلخانہ کے علاج کیلئے32لاکھ 70ہزار جاری

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مہلک بیماریوں کا شکار ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 32 لاکھ 70 ہزار روپے فنڈز جاری کر دیئے۔ ڈ اکٹر عثمان انور نے کہا کہ مختلف اداروں کے ساتھ ایم او یوز کے تحت بھی ملازمین کو علاج معالجے کی جدید سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ مزید برآں پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کیلئے بھرتیوں کے لئے فزیکل ٹیسٹ تیسرا دن بھی جاری ہے۔ پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کیلئے 6 ہزار کے قریب کانسٹیبلز، لیڈی کانسٹیبلز اور ڈرائیورز بھرتی کئے جا رہے ہیں۔ اکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ بھرتی کا عمل مکمل شفافیت اور جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق مکمل کیا جائے۔
لاہور سے مزید