لاہور(خبرنگار)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے چلڈرن لائبریری کمپلیکس کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر خرم شہزاد اور پارلیمانی سیکرٹری برائے ایجوکیشن نوشین عدنان کے ساتھ سی ایل سی کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی صدارت کی ،وزیر تعلیم نے چلڈرن لائبریری کو اعلیٰ معیارکے ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن کا ادارہ بنانے، اساتذہ کی پروفیشنل ٹریننگ کیلئے مربوط نظام ، چلڈرن کمپلیکس اور نواز شریف سنٹر آف ایکسیلنس کے نصاب کوجدید اور ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کی بھی ہدایت کی۔ اس موقع پر سی ایل سی کو 300 ٹیبلٹس دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔ اس ضمن میں 24 فروری سے نواز شریف سنٹر آف ایکسیلنس کیلئے داخلہ مہم کے آغاز کا فیصلہ بھی کیا گیا۔